ترک وزارت ثقافت اور سیاحت کے زیر اہتمام ، ترک کلچر روڈ فیسٹیول اس سال مختلف شہروں میں منعقد ہو گا ۔ یہ فیسٹول 16 ستمبر سے 23 اکتوبر تک ترکیہ کے دارلحکومت انقرہ ، استنبول، چناکلے ،دیاربکر اور کونیا میں شائقین کے توجہ کا مرکز بنے گے ۔
ترک وزارت ثقافت اور سیاحت ترکیہ کے ثقافتی ورثے کو مجموعی طور پر محفوظ اور برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش رکھتی ہے،جو سال بھر میں ہونے والے بہت سے اہم اسٹریٹجک واقعات کے ذریعے دنیا کو دکھائے جاتے ہیں۔ کلچر روڈ فیسٹول کا مقصد شہروں کی ثقافتی، تعمیراتی اور تاریخی ورثے کی طرف توجہ مبذول کروانا اور مختلف ثقافتی تجربات متعارف کروانا ہے۔ یہ فیسٹول پہلی بار استنبول میں بیوغلو کلچر روڈ فیسٹیول کے نام سے منعقد کیا تھا اور اس سال کے آغاز میں انقرہ میں منعقد ہوا۔ اور اب یہ فیسٹول انقرہ ، استنبول سمیت چناکلے ،دیاربکر اور کونیا میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اس فیسٹول میں آرٹ سے سینما، ادب سے رقص تک مختلف شعبوں میں تین ہزار سے زائد ایونٹس ہوتے ہیں ۔
اس فیسٹول کا تعارف اتاترک کلچرل سینٹر میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کروایا گیا ۔ترک وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا اس فیسٹول کا مقصد ترک ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے سالوں میں یہ فیسٹول ترکیہ کے ہر حصے میں منعقد کیا جائے گا ۔ یہ فیسٹول ایک ماہ کے عرصے تک مختلف شہروں میں منعقد ہونگے جو بچوں اور فیملیز کے لیے تفریح کا باعث ہونگے