ترکیہ کے وزیر خارجہ، حاقان فیدان نے آذربائیجان کے دارالحکومت ،باکو میں اپنے آذربائیجانی ہم منصب س جیہون بائرامووفکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ، ترکیہ حماس اور اسرائیل کے درمیان مستقل جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کے معاملات کا قریبی طور پر جائزہ لے گا۔
وزیر فیدان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ، 15 ماہ سے جاری قتل عام کو روکنا ضروری ہے اور ترکیہ کی کوشش ہے کہ، غزہ میں انسانی امداد کے راستے کھولے جائیں ،تاکہ بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ، اب سے دونوں ریاستوں کے درمیان کوئی حل نکل آئے گا اور خطے میں امن قائم ہو گا۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے فیدان کا کہنا تھا کہ، یہ معاہدہ ایک مثبت قدم ہے اور ترکیہ اس معاہدے کو مستقل بنانے اور غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے معاملات میں عملی اقدامات کرے گا۔
آذربائیجانی وزیر خارجہ بائرامووف نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام کو ایک اہم واقعہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ، تمام فریقین اس معاہدے کی پاسداری کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ، ترکیہ اور آذربائیجان خطے میں امن کے قیام کے لیے مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔
فیدان نے مزید کہا کہ، ترکیہ اور آذربائیجان عالمی سطح پر شام کو ایک اہم کردار بنانے کے لیے مشترکہ ڈپلومیسی کو آگے بڑھائیں گے اور نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔
