
ٹیکنوفیسٹ کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے ملک کی دفاعی صنعت کے اقدامات سے دفاعی برآمدات میں نمایاں نمو پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے فی الحال 850 دفاعی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
ٹیکنوفیسٹ ازمیر،ایک پانچ روزہ پریمیئر جس میں مختلف مقابلوں ، ایئر شوز اور ورکشاپس کی نمائش کی گئی۔
ٹیکنوفیسٹ کا تیسرا ایڈیشن ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں نوجوان اور سائنس سے محبت رکھنے والے لوگ اپنے ہنر کے جواہر بکھیرتے ہیں
دنیا کا سب سے بڑا ایوی ایشن ، اسپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول دنیا میں جاری جدید ٹیکنالوجی میں دلچسپ پیشرفت اور اختراعات کی بس ہلکی سی جھلک ہیں۔
ایک بڑی کمپنی کا تیارکردہ ڈرون ہو یا ہائی سکول کے اساتذہ کا تیار کردہ راکٹ یہ سب ٹیکنوفیسٹ کے اہم جز ہیں۔
ٹیکنو فیسٹ میں ترکیہ کی بائیرکتار کمپنی نے اپنے نئے اور جدید جنگی ڈرون طیارے کِزلیلیما (ریڈ ایپل) کی نمائش بھی کی۔
دنیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی میلہ ترکیہ کےشہرازمیر میں سجایا گیا۔
ایونٹ میں ہر روز ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس نے ازمیر ٹیکنوفیسٹ کے لیے موزوں خراج تحسین اور ترک جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کے پیش خیمہ کے طور پر اسکے کردار کو اجاگر کیا۔
یہ تقریب ترکیہ کے جدت طرازی اور پیشرفت، شہریوں اور عالمی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وابستگی کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔
ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ٹیکنوفیسٹ اس سے قبل ترکیہ کے دو شہروں انقرہ اور استبول میں منعقد کیا گیا۔
استنبول ایڈیشن نے عالمی ریکارڈ 2.2 ملین مہمانوں اور انقرہ ایڈیشن نے تقریبا 1 ملین مہمانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔