turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی ترکیہ کے بانی اتاترک کے مزار پر حاضری

ترکیہ کی سپریم ملٹری کونسل  دارالحکومت انقرہ میں صدر ایردوان کی صدارت میں صدارتی کمپلیکس میں جمع ہوئی۔

بند کمرے کی میٹنگ ترکیہ کی فوج کے لیے ایجنڈا طے کرنے اور عام طور پر ترقیوں، برطرفیوں اور عملے کے دیگر فیصلوں پر مبنی تھی۔

اجلاس سے قبل کونسل کے ارکان نے ترک جمہوریہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی۔

صدر ایردوان نے مقبرے کی یادگاری کتاب میں لکھا ہے کہ اپنے گردونواح میں تنازعات اور تناؤ کے باوجود ترکیہ اپنے علاقے میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

"ہم ترکیہ کی صدی کی تعمیر کے لیے ہر میدان میں بھرپور کوششیں کر رہے ہیں جس کا ہم نے اپنی قوم سے وعدہ کیا تھا اور ہم آنے والی نسلوں کو ایک زیادہ خوشحال، زیادہ باوقار اور پرامن ملک فراہم کریں گے۔

"اس جدوجہد میں ہماری طاقت اور اعتماد کا سب سے بڑا ذریعہ ہماری ترک مسلح افواج ہیں، جو اپنے اعلیٰ احساسِ فرض، مزاحمت اور اعلیٰ صلاحیت کے ساتھ ہماری قوم کی آنکھ کا تارا ہے۔

بند کمرے کے اجلاس میں شرکت کرنے والے اعلیٰ عہدیداروں میں نائب صدر ، وزیر دفاع ، وزیر انصاف، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ ، وزیر تعلیم ، لینڈ فورسز کے کمانڈر، بحری افواج کے کمانڈر اور فضائیہ کے کمانڈر شامل ہیں۔

Read Previous

فوڈ ایگریکلچرل فیسٹیول: پاکستان کے زرعی ورثے کا 3 روزہ جشن

Read Next

جولائی میں ترکیہ کی برآمدات میں 8.3 فیصد اضافہ

Leave a Reply