
ترکیہ کی برآمدات جولائی میں 8.4 فیصد بڑھ کر 20 ارب 93 کروڑ ڈالر ہوگئی ہیں ۔
یہ تعداد جولائی میں سب سے زیادہ برآمدات کے طور پر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
7 ماہ کی برآمدات 143 ارب 435 ملین ڈالر تک بڑھ گئی ہیں ۔
جولائی تک، گزشتہ 12 ماہ کے دوران برآمدات میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا اور اس کا حجم 253 ارب 379 ملین ڈالر رہا ہے۔