ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہونگے، صدر ایردوان کا اعلان

ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخاب 14 مئی کو ہونگے صدر ایردوان نے اعلان کردیا۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کے صدارتی احاطے میں کہا ہے کہ ہمارے آئین کے آرٹیکل 116 کے ذریعے دیے گئے اختیار کے ساتھ، میں نے 14 مئی کو انتخابات کی تجدید کے حکم نامے پر دستخط  کر دیے ہیں جو 18 جون 2023 کو ہونے والے تھے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمارا انتخابی ایجنڈا زلزلہ متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے اور اس تباہی کے معاشی اور سماجی نقصانات کی تلافی پر مشتمل ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلوں نے ترکیہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ان ہولناک زلزلوں نے 11 صوبوں کے 1 کروڑ 14 لاکھ لوگوں کو متاثر کیا ہے اور ان زلزلوں کے نتیجے میں 47 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 1 لاکھ 15 ہزارسے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم زلزلے کے اثرات پر قابو پا کر اپنے ملک کو ایک بار پھر اسکے پاوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں اور یہ ایک مضبوط سیاسی ارادے کے زریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ غیر ضروری معامالات پر وقت ضائع کرنے یا اپنی توانائیاں ذائع کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا ہمیں ہر قدم بہت سوچ سمجھ کر اٹھانا ہوگا۔

زلزلہ زدہ علاقوں کے اپنے متعدد دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر ان علاقوں کا دورہ کریں گے۔

صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (AK) پارٹی نے نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP) کے ساتھ جو انتخابی اتحاد بنایا ہے، جسے پیپلز الائنس کہا جاتا ہے، انتخابی مہم کے عمل کے حصے کے طور پر کسی بھی موسیقی کا استعمال نہیں کرے گا۔

ترک قوم 14 مئی کو نہ صرف صدر بلکہ تمام 600 ارکان پارلیمنٹ کا انتخاب کرے گی۔

2017 میں، ترک رائے دہندگان نے ایک ریفرنڈم کے ذریعے فیصلہ کیا کہ پارلیمانی نظام سے صدارتی نظام حکومت میں تبدیل ہو جائے۔

2018 تک، ترکیہ نے وزارت عظمیٰ سے علیحدگی اختیار کر لی اور مکمل طور پر صدارتی نظام حکومت میں منتقل ہو گیا۔

Read Previous

شی جن پنگ تیسری بار چینی صدر منتخب

Read Next

صدر ایردوان کی لتھونیا کے صدر سے ملاقات

Leave a Reply