
ترکیہ کی IHH ہیومینٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اس نے 2023 کے دوران شام میں 570,000 جنگ کے متاثرین کو 42,000 ٹن امداد فراہم کی ہے۔
آئی ایچ ایچ کے شامی آپریشنز کے نائب صدر یاکوپ اسک نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے 1,658 ٹرکوں پر مشتمل انسانی امداد فراہم کی۔
انکا کہنا تھا کہ امداد نے لوگوں کی اہم ضروریات کو پورا کیا اور ہم آگے بھی اپنی کوششیں جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اشیا میں خوراک، کمبل، ایندھن، کپڑے، خیمے اور حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ یہ امداد خیمہ بستیوں اور مختلف بستیوں میں جنگ سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 2011 سے اب تک آئی ایچ ایچ کی جانب سے شام بھیجے جانے والے ٹرکوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔