
صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں بیش تپےکنونشن اینڈ کلچر سینٹر میں جمہوریہ ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی ہاؤسنگ پروجیکٹ متعارف کروایا ہے۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے پورے ملک میں لاکھوں نئی سماجی رہائش گاہیں، رہائشی پلاٹس اور دفاتر کی تعمیر کا عمل شروع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ تمام جدید سہولیات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کردہ جدید ہسپتالوں، دفاتر ، ہزاروں کی تعداد میں سرکاری عمارتوں ، یورپی معیار کے مطابق تیار کردہ اسٹڈیم اور تمام عمر کے افراد کی ضروریات کو پورا کرنے والی عمارتوں کو تعمیر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پہلے مرحلے میں رہائش گاہوں کو زیادہ سے زیادہ 2 سال کے اندر مکمل کرنا اور انہیں ضرورت مند شہریوں تک پہنچانا ہے۔ یہ مہم تعداد اور معیار کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ منصوبے کی حیثیت رکھتی ہے۔
ایردوان نے اعلان کیا کہ سوشل ہاؤسنگ پروجیکٹ کے دائرہ کار میں 50 ہزار رہائش گاہیں استنبول میں، 18 ہزار انقرہ اور 12 ہزار 500 ازمیر میں تعمیر کی جائیں گی۔