turky-urdu-logo

آذربائیجان میں جاری انٹرنیشنل اینی میشن فیسٹیول اختتام پزیر

آذربائیجان کے دارلحکومت باکو میں جاری انٹرنیشنل اینی میشن فیسٹول "اینما”اختتام پذیر ہو گیا۔  یہ فیسٹول پانچ روز تک جاری رہا ۔ فیسٹول کا موضوع موسمیاتی تبدیلی تھا ۔اس لیے  فیسٹول  میں فروخت ہونے والی ٹکٹ سے حاصل ہونے والی  رقم کاراباخ کی بحالی فنڈز میں عطیہ کی جائے گی ۔فیسٹول میں یوکرینی ، فرانسی، چیک فرانسیسی اور جاپانی  سمیت    تقریباً29 ممالک کی  121 فلمیں دکھائی گئی  ۔ اس کے علاوہ اور آذربائیجانی اینیمیشن آرٹ کی مختلف ورکشاپس بھی منعقد  کی گئی جن کا مقصد اینیمیشن آرٹ کی ترقی کو فروغ دینا تھا ۔

فیسٹول میں پہلی بار ورچوئل نمائش بھی منعقد ہوئی۔ فیسٹول کی روایت کے مطابق  چائلڈ جیوری نے بھی حصہ لیا ۔بچوں کے تعلیمی اور تفریحی پروگرام میں حصہ لینے کے بعد، 22 رکنی پینل نے بچوں کے لیے بہترین مختصر اینی میٹڈ فلم اور بہترین اینیمیٹڈ ٹی وی سیریز میں دو فاتحین کا انتخاب کیا۔اس کے  تقریب میں ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں ورکشاپ کے شرکاء کی بنائی گئی مختصر اینیمیشن ویڈیوز پیش کی گئیں۔

تقریب کے اختتام میں بچوں کی جیوری کی رکن ایسرا علیئیفا نے ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی اور لگائے جانے والے درختوں کی تعداد کا اعلان  بھی کیا ۔جبکہ   فیسٹیول کی آرٹ ڈائریکٹر، نازرین آغامالئیفا نے بتایا کہ 2023 کے لیے چھٹا فیسٹیول کا منصوبہ صنفی مساوات کے لیے وقف کیا جائے گا اور ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والا تمام رقم  لڑکیوں کی تعلیم کے لیے فنڈنگ ​​میں جائے گا۔

Read Previous

ترک صدر ایردوان نے ترکیہ کے سب سے بڑے سماجی ہاؤسنگ منصوبے کا اعلان کر دیا

Read Next

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا سترہ سال کے بعد پاکستان آمد، شائقین پرجوش

Leave a Reply