
ترک صدر ایردوان کی آق پارٹی نے اپنے قیام کی 21 ویں سالگرہ 14 اگست کو منائی۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی جماعت اے کے پارٹی یاجسٹس اینڈ ڈویلوپمنٹ پارٹی کی بنیاد 14اگست2001کو صدر ایردوان کی قیادت میں رکھی گئی تھی۔
جس کے بعد سے پارٹی شاندار انتخابی کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
صدر ایردوان کی قیادت نے پارٹی کو بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا جو 2003میں جمہوریہ کے پہلی دفعہ وزیر اعظم بنے اور2014سے بطور صدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اے کے پارٹی نے نومبر 2002کے پارلیمانی انتخابات میں پہلی دفعہ تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوتہائی نشستیں حاصل کیں جو کہ کسی جماعت کی جانب سے دس برس میں پہلی دفع تھا۔
اسکے بعد جماعت نے 2018تک چھ عام انتخابات اور دو سنیپ الیکشن جیتے۔
صدر ایردوان کی قیادت میں جمہوریہ ترکیہ میں کئی بڑی تبدیلیاں آئیں اور 2010میں انہوں نےپہلی دفعہ آئینی اصلاحات کے پیکیج کی منظوری دی ۔
جبکہ 2017میں ایک بار پھر ریفرنڈم کے ذریعے نئی آئینی اصلاحات لاگوکی گئیں جس سے ملک میں موجود پارلیمانی نظام کو صدارتی نظام سے بدل دیا گیا ۔
2018میں نئے نظام کے تحت ایردوان ترکیہ کےپہلے با اختیار صدر منتخب ہوئے۔
آئندہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات 2023میں منعقد ہوں گے اور اس حوالے سے صدر ایردوان نے ایک خط کے ذریعے اپنی جماعت کے عہداران کو کہا کہ یہ انتخابات بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اے کے پارٹی کو جو اپنے قیام کے بعد 15بار الیکشنز جیت چکی ہے، کو 2023میں دوبارہ فتح دلانے کیلئے پر عزم ہیں۔