
ترک باسکٹ بال ٹیم نے سال 2022 یورپی چیمپیئن شپ مقابلوں سے قبل پولینڈ کے ساتھ ایک تربیتی میچ کھیلا۔
ترک ٹیم کے شہموز حضر،اونور الپ بتیم،جدی عثمانی،ارجان عثمانی اور فرقان حلتالی نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہاف میں 18 کے مقابلے میں 26 پوائنٹس اسکور کیے ۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں پولش ٹیم نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے پوائنٹس میں اضافہ کیا جس سے فرق صرف چار پوائنٹس تک کم ہوگیا البتہ ترک ٹیم کی بہترین کارکردگی نے یہ میچ 78 کے مقابلے میں 96 پوائنٹس سے جیت لیا ۔