turky-urdu-logo

انقرہ میں ترکیہ کا پہلا نیوروسائینسز ریسرچ سنٹر کھل گیا

ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ نیوروسائینسز اور نیورو ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کا بنیادی مقصد، نیورو سائینسز اور نیورو ٹیکنالوجی کی تحقیق میں آگے بڑھنا ہونا ہے۔

ترکیہ کا پہلا ملٹی ڈیسپلنری نیورو سائینسز سنٹر کا بنیادی مقصد دماغی صحت کو تحفظ اور بہتری فراہم کرنا ہے اور ساتھ ساتھ الزھیمرز ،اوٹیسم اور مائیگرین جیسے مہلک امراض کا خاتمہ بھی ہے۔ اس کی ہیڈ خیر النسا نے انقرہ میں ایک پریس کانفرنس میں سینٹر کے متعلق تفصیلات فراہم کیں جو غازی یونیورسٹی اورانقرہ مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے بنا ہے

سیمنز ہیلتھنیرز ایم آر آئی مشین کی بدولت، نوروم کا مقصد ترکی میں دماغی ٹحقیق کو فروغ دینا ہے یہ سسٹم دماغی تصاویر کی تفصیلات ، دماغی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کو دریافت کرتا ہے

خیرن النسا بولن کا کہنا ہے کہ یہ سینٹر تمام دنیا سے محققین کو متوجہ کرے گا ۔نوروم دنیا بھر کے محققین کے لیے لیڈنگ حب ہے جو اپنے مقاصد ، انفراسٹکچر اور تحقیقی مواقع سے ٹیلنٹ کو متوجہ کرتا ہے۔

سونیمل کا کہنا تھا کہ ایم آرآئی سسٹم کا استعمال نہایت مفید ہے جیسا کہ یہ دنیا میں بہت کم سنٹرز میں استعمال ہوتا ہے اور ترکیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا سینٹر ہے۔ ہم ایسا سسٹم متعارف کروانے پر فخر محسوس کرتے ہیں جو سائینسی دنیا میں جوش پیدا کرے گا اور ملک میں دماغی صحت کے شعبے کو ترقی بخشے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس خاص ٹیکنالوجی کو سمجھنے اور تحقیق کے لیے کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں

سونیمل نے کہا کہ اسپتالوں اور یونیورسٹیوں کے باہمی تعاون سے ان کا مقصد ملکی تحقیق کی کوالٹی اور مقدار کو بہتر کرنا ہے

Read Previous

ترکیہ اب تک غزہ کے لیے 40,000 ٹن انسانی امداد بھیج چکا ہے،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ میں رمضان المبارک

Leave a Reply