turky-urdu-logo

ترکیہ نے انڈر 19باسکٹ بال کلب ورلڈ کپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

امریکہ کے خلاف تاریخی فتح کے ساتھ، ترکیہ  نے انڈر 19 باسکٹ بال ورلڈ کپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

ہنگری کے ڈیبریسن میں اتوار کو تیسری پوزیشن کے میچ میں ترک ٹیم نے امریکہ کو 84-70 سے شکست دے کر میڈل اپنے نام کیا۔

امریکہ نے اب تک آٹھ بار اس مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے، لیکن اس سال ترکیہ نے انہیں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے سے روک دیا۔

2015 کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے ترکیہ نے وقفے سے پہلے گیم میں 39-33 سے برتری حاصل کی، اور پھر بقیہ میچ میں اپنی برتری کو وسیع کرتے ہوئے اسے 84-70 سے جیت لیا۔

ترکش پوائنٹ گارڈ تان یلدیزوگلو نے 20 پوائنٹس اسکور کیے اور آٹھ اسسٹ بنا کر کھیل کے ٹاپ اسکورر رہے۔ ترکیہ کے چھوٹے فارورڈ Berke Buyuktuncel کے 19 پوائنٹس تھے۔

امریکہ  نے آخری دو ورلڈ کپ، 2019 اور 2021 میں جیتے تھے۔

اسپین فرانس کو 73-69 سے شکست دے کر اس سال کا  چیمپئن بن گیا۔

Read Previous

ترک پریزیڈینسی نے پاکستان میں 1 لاکھ مستحق خاندانوں میں قربانی کے عطیات سینڈ کیے

Read Next

Advantages of onlineDating

Leave a Reply