
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ وہ کرے گا جو ملک کو دہشت گرد تنظیموں سے محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے۔
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (آق) پارٹی کی چوتھی غیر معمولی کانگریس سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے جو دہشت گرد تنظیموں کو استعمال کر کے ہمیں نقصان پہچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ترکیہ کی سلامتی کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہیں ہم وہ کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔
حال ہی میں، ترکیہ شمالی شام اور عراق میں ترک عوام اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو ختم کرنے کے لیے فضائی حملے کر رہا ہے تاکہ PKK/YPG اور دیگر دہشت گرد عناصر کو "غیرجانبدار” کر کے اپنے دفاع کے آرٹیکل 51 سے پیدا ہونے والی سرحدی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ اقدام ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ناکام حملے کے بعد کیا گیا ہے۔
یکم اکتوبر کو، ایک خودکش بمبار نے وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ ایک اور دہشت گرد داخلی دروازے پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا۔
حملے میں دو پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔
ترک وزارت داخلہ نے حملہ آوروں کی PKK دہشت گرد گروپ سے تعلق کی تصدیق کی ہے۔
ترکیہ کے خلاف اپنی 35 سال سے زیادہ کی دہشت گردی کی مہم میں، PKK – جسے ترکیہ، امریکہ عرب ممالک نے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کیا ہے –