turky-urdu-logo

ترکیہ مسجد اقصیٰ کے خلاف کی گئی ہر کوشش کی مخالفت جاری رکھے گا،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل میں رونما ہونے والے واقعات کی روشنی میں تحمل سے کام لیں۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (آق) پارٹی کی چوتھی غیر معمولی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہم فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل میں  ہونے والے واقعات کی روشنی میں تحمل سے کام لیں اور ایسے جذباتی اقدامات سے دور رہیں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ مسجد اقصیٰ کے خلاف کسی بھی کوشش کی مخالفت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قبلہ اول، مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور مذہبی حیثیت کو ختم کرنے کی کسی بھی کوشش اور کسی بھی قبضے کے خلاف کھڑے رہیں گے۔

 

Read Previous

ملک کی سلامتی کے لیے ترکیہ کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کرئے گا،صدرایردوان

Read Next

صدر ایردوان کی انقرہ میں بوسنیائی سرب رہنما سے ملاقات

Leave a Reply