turky-urdu-logo

ترکی کا وینزویلا کے ساتھ توانائی کے حوالے سے تعلقات کو مضبوط کرنے کا عہد

ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر Alparslan Bayraktar  نے ز تیل کی دولت سے مالا مال ملک کے صدر نکولس مادورو سے ملاقات کے بعد وینزویلا کے ساتھ توانائی اور کان کنی میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا وعدہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں ہمارے تعاون کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینا ہے۔

Bayraktar نے مزید کہا کہ ترکیہ اور وینزویلا کے صدور کی قیادت اور سرکاری دوروں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک مختلف جہت پر چلے گئے ہیں۔

قبل ازیں Bayraktar نے جنوبی امریکی ملک میں دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ بات چیت کی۔

انہوں نے وینزویلا کے پیٹرولیم کے وزیر پیڈرو رافیل  اور ماحولیاتی کان کنی کی ترقی کے وزیر ولیم سیرانٹس  کے ساتھ تیل، قدرتی گیس اور کان کنی کے شعبوں میں مفاہمت کی دو الگ الگ یادداشتوں پر دستخط کیے۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ہم نے جن معاہدوں پر دستخط کیے ہیں وہ بہترین نتائج پیدا کریں گے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔

Read Previous

خوراک اور طبی امداد کی اہلِ غزہ تک محفوظ ترسیل کو یقینی بنایا جائے ,ترک وزیر خارجہ کا مطالبہ

Read Next

انقلاب ایران کی یاد میں عشرہِ فجر کا آغاز

Leave a Reply