ozIstanbul

ترکی کا سری لنکا میں بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ترکی نے سری لنکا میں ہونے والے حالیہ تشدد کے نتیجہ میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ملک کو جن سنگین سیاسی اور اقتصادی مسائل کا سامنا ہے انہیں سماج میں اتفاق رائے سے اور عوام کی توقعا ت کے مطابق حل کیاجائے گا۔
ترکی نے تمام فریقین پر بھی زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لیں اور تشدد سے گریز کریں۔
سری لنکا اپنے بیرونی قرضوں پر ڈیفالٹ کرنے بعد بد ترین معاشی بحران سے دوچار ہے جس کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہروں کی لہر نے جنم لیا۔ ملک کے غیرملکی کرنسی کے ذخائر کورونا وائرس کے دوران سیاحتی سرگرمیوں میں تیزی سے کمی کے نتیجے میں گرے۔
حکومت نے خوراک، ادویات اور ایندھن کی در آمدات کی ادائیگی میں مدد کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے رابطہ کیا ہے۔

پچھلا پڑھیں

ترکی پاکستان سیکورٹی مشاور ت کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد ہوا

اگلا پڑھیں

نئے جمہوری آئین کی تشکیل کے لیے پرعزم ہیں، صدر ایردوان

تبصرہ شامل کریں