turky-urdu-logo

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر منصفانہ ڈھانچہ تبدیل ہونا چاہیے،ترکیہ

ترکیہ کا پیرس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات پر زور دینے کے لیے پینل کا انعقاد ۔

ترکیہ کے کمیو نیکیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو دنیا میں در پیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے غیر منصفانہ ڈھانچے کو تبدیل کرنا چاہیے کیونکہ یہ اپنی اس شکل میں عالمی مسائل کو حل کرنے کے بجائے انکو ہوا دے رہا ہے۔

فرحتین التون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ دنیا کو درپیش انسانی آفات کو روکنے کے لیے ٹھوس حل تیار کرنے میں ناکام رہا ہے خاص طور پر سرد جنگ کے بعد کے دور میں اور بد قسمتی سے یہ امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں بھی موثر کردار ادا نہیں کر سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم نے حال ہی میں یوکرین پر روس کے حملوں کے دوران مایوس کن مثال ظاہر کی ہے۔

ہم سب جانتے ہیں کہ اقوام متحدہ جس کی بنیاد امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے رکھی گئی تھی یہ اس حوالے سے عالمی برادری کی توقعات پر پورا اترنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سیاست میں ہونے والی پیش رفت اور گزشتہ 30 سالوں میں طاقت کے توازن میں تبدیلی کے پیش نظر، تنظیم اب اپنے استحکام کے کام کو پورا کرنے کے قابل نہیں رہی۔

Read Previous

ترک ساختہ ڈرونز دفاعی نظام میں جدیدت کی راہ ہموار کر رہے ہیں، وزیر ہنگری

Read Next

شام کی سرحد پر ترک فوج اور کرد دہشتگردوں کے درمیان تصادم

Leave a Reply