ترک ساختہ ڈرونز دفاعی نظام میں جدیدت کی راہ ہموار کر رہے ہیں، وزیر ہنگری

ہنگری کے وزیر ٹیکنالوجی  کا کہنا ہے کہ ترک ساختہ ڈرونز عالمی سطح  پر  دفاعی نظام میں جدیدت کی راہ ہموار کر رہے ہیں

ترکیہ کے دورے پر آئے  وزیر نے اپنے ترک ہم منصب سے دارالحکومت انقرہ  ملاقات کی اور صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبے بالخصوص دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر نے بتایا کہ ہنگری کی فوج نے ترکیہ سے ڈرونز  کے تیاری کے لیے پرزے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیر کا کہنا تھا کہ ہنگری جلد ہی   ترکیہ کی  دفاعی صنعت   کے ساتھ  معاہدے پر دستحط کرے گا جس کے تحت  ترکیہ سے دفاعی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے پرزے خرید کر  ہنگری میں بھی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا امکان ہے۔

ترکیہ نے  اپنے جدید ٹیکنالوجی سےلیس ڈرون بیاکتار  ٹی بی ٹو سرحد پار، انسداد دہشت گردی فوجی آپریشنز، اور  شام کے سرحدی علاقوں کو دہشت گرد گروہوں سے آزاد کرانے کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا ہے۔

ترکی کے ڈرون طیاروں نے آرمینیا کی فوج کو ناقابل یقین حد تک نقصان پہنچایا اور آرمینیا کی فوج بالکل آخر میدان جنگ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئی،

روس یوکرین جنگ میں بھی ترکیہ کے جنگی ڈرون طیاروں نے روسی افواج کو خاصا نقصان پہنچایا،

یوکرین کے بڑے شہروں کی سڑکیں انکا ڈرون طیاروں کا نشانہ بننے والے روسی ٹینکوں کا قبرستان بنی نظر آ رہی ہیں،

ڈرون 24 گھنٹے اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے  اور 40,000 فٹ (12,192 میٹر) سروس سیلنگ، 20 میٹر (65 فٹ) پروں کا پھیلاؤ اور 1,350 کلوگرام (2,976 پاؤنڈ) وزن اٹھانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

Read Previous

پاکستانی آرمی چیف کومتحدہ عرب امارات کاسب سے بڑا اعزاز آرڈر آف دی یونین حاصل

Read Next

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر منصفانہ ڈھانچہ تبدیل ہونا چاہیے،ترکیہ

Leave a Reply