
ترکیہ کے کمیو نیکیشن ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رواں ہفتے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ٹیلیفونک رابطےکے دوران صدر ایردوان اور انتونیو گوتریس نے روس یوکرین جنگ اور اناج راہداری کے حوالے سے پیش رفت پر بات چیت کی۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے ساتھ اعلی ترین سطح پر سفارتی کال کے دوران آمدورفت کے نتیجے میں اناج کی راہداری دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اب استنبول معاہدے کی مدت میں توسیع پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے صدر ایردوان کا انکےروس یوکرین مسئلے میں ثالثی کے کردار کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔
روس نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھاکہ وہ اپنے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے بحری جہازوں پر یوکرین کے حملوں کی وجہ سے اقوام متحدہ کی ثالثی میں بلیک سی گرین انیشیٹو میں اپنی شرکت معطل کر دے گا۔
ترکیہ، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین نے 22 جولائی کو استنبول میں بحیرہ اسود سے اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جو فروری میں روس-یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد روک دیے گئے تھے۔ ترسیل کی نگرانی کے لیے استنبول میں تینوں ممالک اور اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ ایک مشترکہ رابطہ مرکز قائم کیا گیا تھا۔