turky-urdu-logo

ترکیہ نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے 12 ممالک کے ساتھ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کر لیا

ترکیہ کا کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی اہم ضرورت پر زور دینے کے لیے 12 ممالک کے ساتھ مذاکرات کرئے گا۔

مذاکرات میں اقوام متحدہ کی کونسل میں اصلاحات کے لیے ایک نئے نقطہ نظر اور بین الاقوامی نظام کی تشکیل نو کے لیے ایک نئے نقطہ نظر پر بات چیت کرنے کے لیے مقامی اور غیر ملکی شرکاء کی میزبانی کرئے گا جو اپنے شعبوں کے ماہر ہیں۔

مذاکرات کا مقصد اس بات کی نشاندہی کرنا ہے کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں کو حالیہ برسوں میں مسائل کے پیش نظر اہم چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا اور بین الاقوامی نظام ان چیلنجوں سے نمٹنے میں کس طرح غیر موثر تھا۔

مذاکرات کا مقصد سلامتی کونسل میں زیادہ منصفانہ، زیادہ جمہوری اور زیادہ نمائندہ ڈھانچے کو آگے بڑھانا ہے۔

ایک بیان میں کمیونیکیشنز ڈائریکٹر فرحتین التون کا کہنا تھا کہ مذاکارات کا مقصد بین الاقوامی نظام کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے بیداری پیدا کرنا اور ایک نئی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو ڈیزائن کرنا ہے ۔

اس تناظر میں، التون نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کی قانونی حیثیت، فعالیت، تاثیر، جامعیت، نمائندگی اور حکمرانی کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس سے قبل مذاکرات اٹلی اور ارجنٹائن میں منعقد ہوئے تھے اور مذاکرات کا دوسرا مرحلہ فرانس کے شہر پیرس میں 16 اگست سے شروع ہوگا۔

مذاکرات 18 اگست کو لندن میں، 22 اگست کو ناروے میں، 24 اگست کو سویڈن میں اور 26 اگست کو ہالینڈ میں جاری رہیں گے۔ ان کے بعد جنوبی افریقہ، جرمنی، جنوبی کوریا، جاپان، اسپین اور روس کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔

آخری تقریب ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فریم ورک کے اندر نیویارک میں ہوگی۔

Read Previous

ترک صدر ایردوان کی آق پارٹی کے قیام کی 21ویں سالگرہ

Read Next

افغانستان سے امریکہ کو گئے ایک سال مکمل ہو گیا، افغان وزیراعظم اور امریکی وزارت خارجہ کا پیغام

Leave a Reply