
ترکیہ میں چوتھی عالمی روایتی گیمز کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 100 سے زائد ممالک میں تین ہزار اتھلیٹس متعدد کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں ۔ عالمی روایتی کھیل کا افتتاح ترک صدر رجب طیب اردوان خود کریں گے ۔ یہ کھیل ترکیہ کے شہر ازنک کے ساحل میں ورلڈ ایتھناسپورٹ کنفیڈریشن کے زیر اہتما م منعقد کیا جا رہا ہے ۔ ترک عالمی روایتی کھیل "ہم ایک ہیں روایت سے مستقبل تک "کے تھیم کے تحت منعقد ہونگے ۔ جس میں گھڑ سواری ، تیر اندازی، ریسلنگ ، فلائٹ شوٹنگ سمیت 40 سے زائد مقابلے منعقد کیے جائیں گے ۔ اس چار روزہ ایونٹ میں کھیل کے ساتھ مختلف ملکوں کے روایتی طرز زندگی، فن و ثقافت پر مبنی مختلف سرگرمیاں بھی منعقد کروائی جائیں گی ۔جن کا مقصد دنیا بھر کے مختلف لوگوں کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنا اور بین الثقافتی رابطے، دوستی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔
اس ایونٹ میں شائقین صرف ریسلنگ کے ہی 100 سے زائد اقسام ایک ہی جگہ پر دیکھ سکیں گے ۔ عالمی روایتی کھیل پہلی مرتبہ 2014 میں کرغزستان میں منعقد کیا گیا ۔ جبکہ دوسری اور تیسری بار بھی اسکی میزبانی کرغزستان نے ہی کی ۔ کرونا وبا کے بعد یہ فیسٹول اب ترکیہ میں ترک ریاستوں کی تنظیم کے سربراہ ریاستوں کی کونسل کے مشاورت کے بعد اس کھیل کا انعقاد کیا ہے