turky-urdu-logo

ترکیہ کو سرمایہ کاری میں کمی کے بجائے بچت میں اضافہ کرنا چاہیے،نائب صدر

ملک کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ترکیہ کو سرمایہ کاری میں کمی کے بجائے بچت میں اضافہ کرنا چاہیے۔

ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، Cevdet Yilmaz نے کہا کہ انہوں نے ملک کے درمیانی مدت کے پروگرام کے اعلان سے قبل کاروباری افراد، تاجروں اور ٹریڈ یونین کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ زرعی شعبے کے نمائندوں اور یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز آف ترکیہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

یلماز نے کہا کہ درمیانی مدت کے پروگرام کے فریم ورک کے اندر ملک کی سب سے اہم توقعات میں سے ایک بچت کی شرح میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنی بچت سے کسی ملک میں سرمایہ کاری نہیں کر سکتے، تو آپ کو بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بچت سے متعلق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لہذا، ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر، ہمیں بچت میں اضافہ کرنا چاہیے، سرمایہ کاری میں کمی نہیں، ہمارے ملک کو ترقی اور سماجی بہبود کو بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک درمیانی مدت کے پروگرام کو تین بنیادوں پر قائم کر رہا ہے جو کہ مالیاتی نظم و ضبط، مالیاتی پالیسیاں اور ساختی اصلاحات ہیں۔

Read Previous

آئی ایچ ایچ کے ڈپٹی چیئرمین کی سفیر پاکستان سے ملاقات

Read Next

استنبول:قونصلیٹ جنرل میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

Leave a Reply