turky-urdu-logo

ترکیہ مقامی کمیونیکیشن سیٹلائٹ کے ذریعے ٹی وی نشریات کے اشتراک کو بڑھانے کے لیے پر عزم

ترکیہ ملک کے پہلے مقامی مواصلاتی سیٹلائٹ، Turksat 6A کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ شیئر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

Turksat 6A  آٹھ جولائی کو امریکی ریاست فلوریڈا میں کیپ کیناویرل میں SpaceX کی سہولت سے لانچ ہونے والی ہے۔

Turksat 6A سیٹلائٹس نے یورپ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ساتھ ساتھ بحیرہ روم اور بحیرہ اسود کے علاقوں میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔

اب تک  تقریباً 158 غیر ملکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ترک سیٹ  سیٹلائٹس سے خدمات حاصل کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، ترکیہ کے تقریباً 357 نیٹ ورک ترک سیٹ سیٹلائٹ استعمال کررہے ہیں جن میں سے 235  چینل ہائی ڈیفینیشن میں نشر کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک 4K اور ایک 8K چینل، اور 211 ریڈیو سٹیشنز بھی کام کر رہے ہیں۔

کوریج والے علاقوں میں ترک سیٹ سیٹلائٹ ٹرمینلز کی تعداد 6,210 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پانچ فعال سیٹلائٹ علاقے میں کام کر رہے ہیں۔

ملک کا پہلا مقامی مواصلاتی سیٹلائٹ ترک سیٹ  کوریج کو بھارت، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا تک پھیلا دے گا۔

Read Previous

یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اینڈ کلچرل سنٹر کے کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر خلیل طوقار کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

Read Next

ترکیہ کا زرعی شعبہ یورپ میں سرفہرست آمدنی 68.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

Leave a Reply