turky-urdu-logo

ترکیہ کا عراق میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے پر تعیت کا اظہار

ترکیہ نے شمالی صوبہ نینویٰ میں شادی کی تقریب میں لگنے والی  آگ پر عراق سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ترک وزارت خارجہ نے "افسوسناک واقعے” میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کرتے ہیں۔

مقامی حکام نے  بتایا کہ شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا نے  بتایا کہ آگ میں مزید 500 افراد زخمی ہوئے، جو موصل شہر کے جنوب مشرق میں الحمدانیہ ضلع کے الحیثم ویڈنگ ہال میں لگی۔

اطلاعات کے مطابق جب آگ لگی تو شادی ہال میں 800 افراد موجود تھے۔

میڈیاکا کہنا ہے کہ آگ آتش بازی، موم بتیاں اور تقریب کے دوران استعمال ہونے والے دیگر سامان کی وجہ سے لگی۔

آس پاس کے صوبوں سے فائر بریگیڈ اور ایمبولینسیں علاقے میں روانہ کر دی گئیں۔

وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری نے بھی خطے کا دورہ کیا۔

دولہا اور دلہن کے رقص کے دوران آگ لگنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی تھی، جس میں لوگوں کو گھبراہٹ میں بھاگتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا۔

Read Previous

 صدر ایردوان نے بین الاقوامی خلائی فیڈریشن IAF کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

Read Next

ترکیہ کارومانیہ کے ساتھ قدرتی گیس کی برآمدات کا معاہدہ طے پا گیا

Leave a Reply