turky-urdu-logo

غزہ میں قتل عام روکنے اور جنگ بندی کیلیے ثالثی کی پیشکش قبول کرتے ہیں ، صدر ایردوان

امریکی صدر جو بائیڈن کے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ترکیہ کو بطور ثالث شامل کرنے کے بیان کے بعد صدر ایردوان نے اِس پیشکش کو قبول کر لیا۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ترکیہ کی حکمران جماعت ” انصاف اور ترقی پارٹی” کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "غزہ کی صورتحال تشویشناک ہے، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 43 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ ” اُنہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کرنے کے لیے تیار ہیں۔” اُنہوں نے مزید کہا کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ تمام فریق ، خاص طور پر اسرائیل ، خطے میں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر ادا کریں گے۔”

واضح رہے کہ امریکی صدر نے پہلی مرتبہ ترکیہ کو غزہ میں جنگ بندی اوریرغمالیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات میں شمولیت کی دعوت دی ہے

Read Previous

ڈیجیٹل تحریک کا مقصد ابراہیمی مذاہب، خاص طور پر اسلام کو نشانہ بنانا، اور ایک "مصنوعی مذہب ” کو تشکیل کرنا ہے:صدر ایردوان

Read Next

1xbet Официальный Сайт С Лучшими варианта Для Ставо

Leave a Reply