turky-urdu-logo

مانزی کرت (ملاذگرت) جنگ کی 952 ویں سالگرہ

ترکیہ نے  مانزی کرت (ملاذگرت) جنگ کی 952 ویں سالگرہ منائی، جو اناطولیہ میں ترکوں کی ایک تاریخی فتح ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ جب  دنیا کو انسانی حقوق اور جمہوریت کا سبق سکھانے والے زیادہ تر یہ سوچ رہے ہیں کہ ماضی کی شرمندگیوں کو کیسے چھپانا ہے، ہم فخر کے ساتھ اپنے آباؤ اجداد کی فتوحات کو اعزاز کے تمغوں کے طور پر اپنے سینے پر سجا رہے ہیں۔

"جو لوگ ہمارے بارے میں جاننا چاہتے ہیں انہیں زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ یہاں آئیں اور ترک قوم کی شاندار تاریخ کے بارے میں جاننے کے لیے مانزی کرت (ملاذگرت) کا دورہ کریں۔

صدر نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس سال سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ یہ سال ہماری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔

اناطولیہ پر ترکیہ کا کنٹرول 26 اگست 1071 کو مانزی کرت (ملاذگرت) کی جنگ سے شروع ہوا، جس میں سلطان آلپ ارسلان کی قیادت میں سلجوک ترکوں نے ایک بہت بڑی بازنطینی فوج کو شکست دی۔

 

Read Previous

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی سہ فریقی دفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس ریاض میں منعقد

Read Next

پاکستان: آذربائیجان کے سفیر کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے لیے COMSATS کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات

Leave a Reply