
آدیامان میں زلزلے کے بعد نئے تعمیر کردہ گھروںکو انکے حقداروں کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ بہت سے چیلنجوں کے باوجود صدی کی سب سے بڑی تعمیر، بحالی اور ترقی کی مثال کو متحرک کر رہا ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا کا کوئی دوسرا ملک ایسی سنگین آفت پر قابو نہیں پا سکتا جس نے 14 ملین افراد کو متاثر کیا ہو اور 11 شہروں کے 124 اضلاع کے سات ہزار محلوں اور دیہاتوں میں تباہی مچائی ہو صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ترقی یافتہ ممالک آفات کا سامنا کرنے والے ممالک سے کم شدید آفات کا سامنا کرتے ہیں اور اگر ایسی کوئی آفت انہیں درپیش آجائے تو انکا سامنا کرنا بہت سے ممالک کے لیے اتنا آسان نہیں ہو تا جیسے ترکیہ نے کیا ہے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ آپ اس بات کی بھی پیروی کرتے ہیں کہ ہمارے ملک کو چلانے، ہمارے معاشرے کو پریشان کرنے اور دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے سیاست میں جوڑ توڑ کی کوششیں کبھی ختم نہیں ہوتیں۔
یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ہمارے شہروں اور ہماری سرحدوں سے باہر دہشت گردی کی کارروائیوں، اشتعال انگیزیوں اور چالیں چلنے والوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ سب وہ اوزار ہیں جو ترکیہ کو ترقی حاصل کرنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ مگر ترکیہ اور اسکی بہت مضبوط ہیں وہ ایسے کسی بھی منفی اقدام کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیں گے۔