turky-urdu-logo

ترکیہ جنگی جہاز تیار کرنے والے 10 ممالک میں شامل ہے،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ  ترکیہ اپنی فوجی، سفارتی، اقتصادی اور سیاسی پالیسیوں اور اقدامات کی  بدلوت دنیا میں اپنا مقام پیدا کررہا ہے۔

صدر ایردوان نے ان خِالات کا اظہار  استنبول میں نیول اکیڈمی کے ڈپلومہ اور پرچم حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب   کرتے ہوئے کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جس کا ستارہ جنگوں اور تناؤ سے بھرے جغرافیہ میں استحکام کے طور پر ابھر رہا ہے۔

صدر ایردوان  نے  کہا کہ ہمارے پاس آبنائے باسفورس اور آبنائے  چناق قلعے  ہیں، جو کہ دنیا کی دو سب سے زیادہ تزویراتی آبی گزرگاہیں ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان جو تنازعات پھوٹ پڑے، اس کے بعد پوری انسانیت کی نظریں تقریباً بحیرہ اسود کی طرف لگ گئیں۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا  کہ ترکیہ ان 10 ممالک میں سے ایک ہے جو جنگی جہاز ٹیکنالوجی میں اپنے جہاز کو ڈیزائن،  تعمیر اور دیکھ بھال  کرسکنے والا ملک بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بحریہ کے پرچم بردار ٹی سی جی انادولو کے ساتھ اس میدان میں ایک نئی لیگ میں شامل ہوئے ہیں، جسے ہم نے اپریل میں خدمت کے لیے پیش کیا ہے۔

Read Previous

پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنیدکی ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات

Read Next

ترکیہ کی صدی صرف معیشت یا سیاست کی ہی نہیں عدل و انصاف کی صدی بھی ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply