ترکیہ کی مقامی ڈیٹا پروٹیکشن واچ ڈاگ نے سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ اور اسکی پیرنٹ کمپنی میٹا کو ملک کے ڈیٹا کنٹرولرز رجسٹری میں اندراج کرنے میں ناکامی پر جرمانہ کر دیا۔
میڈیا کے مطابق پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے ہر فرم پر 2.6 ملین لیرا کا انتظامی جرمانہ عائد کیا ہے۔
پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے میٹا اور واٹس ایپ کو بھی 30 دنوں کے اندر اندارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
