Turkiya-Logo-top

رمضان میں زائرین کو صرف ایک عمرے کی اجازت

سعودی حکومت نے رمضان میں  عمرہ زائرین کو صرف ایک عمرے کی اجازت  دی  ہے

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان تمام زائرین کو موقع فراہم کرنا ہے جو  رمضان کے مقدس مہینے کے دوران عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور خود کو بغیر مشکل میں ڈالے باآسانی مناسک ادا کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے ایپلی کیشن ‘نسک’ سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔

رپورٹس کے مطابق عمرہ کی تاریخوں میں ترمیم کی کوئی اجازت نہیں ہے لیکن اجازت نامےکے وقت میں داخل ہونے سے اور نیا اجازت نامہ جاری کرنے سے پہلے عمرہ کو منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل نسک ایپ کے ذریعے  ماہِ مبارک کے لیے عمرہ اجازت نامے کی دستیابی کا اعلان کیا تھا۔

Read Previous

ترکیہ نے ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی پر واٹس ایپ، میٹا پر جرمانہ عائد کر دیا

Read Next

ایسٹرن لندن کے ترک ریسٹورنٹ میں الخدمت فاؤنڈیشن کا افطار

Leave a Reply