
خاندانی اور سماجی خدمات کے نائب وزیر یاووز سیلم کرن نے کہا کہ ترکیہ سماجی خدمات کے ذریعے اپنے شہریوں کو خود کفیل بننے کے قابل بناتا ہے۔
خاندانی اور سماجی خدمات کے نائب وزیر یاووز سیلم کرن نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی ایک ایسا تصور ہے جس میں نہ صرف اقتصادی ترقی بلکہ فرقہ وارانہ اور سماجی ترقی بھی شامل ہے۔
نائب وزیر نے سماجی ترقی کے کمیشن (CSocD62) کے 62 ویں اجلاس کے ایک وزارتی فورم میں شرکت کی ۔
انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان کا خیال ہے کہ متعدد عالمی چیلنجز مادی وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ ہمدردی کی کمی سے پیدا ہوتے ہیں۔
ترکیہ میں، خواتین، بچوں، بوڑھوں، معذور افراد اور ضرورت مندوں کے حوالے سے ہماری پالیسیاں اس فلسفے کا مظہر ہیں۔ ہم اپنے شہریوں کو اپنی فراہم کردہ سماجی خدمات کے ذریعے خود کفیل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نائب وزیر نے بوڑھے افراد کے لیے ڈے کیئر سروسز اور پروجیکٹس کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارے پراجیکٹس کے ساتھ، ہم ان لڑکیوں کی مدد کرتے ہیں جو تمام شعبوں میں انجینئر بننے کی خواہش رکھتی ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ہم ان نوجوان خواتین کو سپورٹ کرتے ہیں جو تعلیم یا روزگار نہیں رکھتی۔
جنوبی ترکیہ میں گزشتہ سال 6 فروری کے مہلک زلزلوں کی طرف رجوع کرتے ہوئے نائب وزیر نے نے کہا کہ انقرہ نے بھی فوری طور پر اس تباہی کا ازالہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آفات سے متاثر ہونے والے افراد کو غیر مشروط طور پر سماجی خدمات اور امداد کی پیشکش کرتے ہیں، جس کا مقصد ایسی آفات کے خلاف زیادہ لچکدار معاشرے کی تعمیر کرنا ہے۔