صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے جنوب مشرقی پہاڑ میں تیل کے 150 ملین بیرل خالص ذخائر دریافت کیے ہیں، جن کی مالیت 12 بلین ڈالر ہے۔
صدر ایردوان کا دارالحکومت انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد کہنا تھا کہ ہم نے گبر ماؤنٹین میں تیل کے 150 ملین بیرل خالص ذخائر دریافت کیے ہیں۔
یہ 2022 میں ساحلِ سمندر پر دریافت ہونے والی سرفہرست 10 دریافتوں میں سے ایک ہے۔
ان ریزروز کی قیمت تقریبا 12 بلین ڈالر ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اس خطے میں چار کنوؤں میں روزانہ 5 ہزار بیرل (تیل) پیدا کرتے ہیں، جس میں تیل کا معیار بہت زیادہ ہے۔
"صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکش پیٹرولیم کارپوریشن کی یومیہ پیداوار جو کہ پانچ سال قبل تقریباً 40 ہزار بیرل تھی، آج بڑھ کر 65 ہزار بیرل ہو گئی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ انقرہ کا مقصد جمہوریہ ترکیہ کے 100ویں سال میں اپنی یومیہ پیداوار کو 1 لاکھ بیرل تک بڑھانا ہے۔