turky-urdu-logo

صدر ایردوان سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکمانستان روانہ

صدر ایردوان ترکیہ ، آذربائیجان اور ترکمانستان کے رہنماوں کے درمیان ہونے والے پہلے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکمانستان روانہ ہوگئے۔

صدر ایردوان آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اور ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے  مغربی ترکمان شہر آوازہ میں ملاقات کریں گے تاکہ تینوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات پر غور کیا جا سکے۔

سربراہی اجلاس میں رہنما کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے جن کا مقصد تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

صدر ایردوان سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔

دریں اثنا، ترک وزیر خارجہ میلو ت چاوش اوغلو بھی سربراہی اجلاس کے موقع پر منعقد ہونے والے سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے صدر ایردوان  کے ہمراہ آوازہ کا دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سربراہی اجلاس کے ساتھ ساتھ وزارتی اجلاسوں کے دوران، تینوں ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کے تمام پہلوؤں، خاص طور پر تجارت، توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

Read Previous

افغانستان:کابل میں ہوٹل پر حملہ

Read Next

ترکیہ نے 150 ملین بیرل تیل کے ذخائر دریافت کر لیے، صدر ایردوان

Leave a Reply