turky-urdu-logo

ترکیہ روسی اناج کی ترسیل کے لیے پرعزم ہے،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ استنبول اناج معاہدے کو مضبوط بنانے اور روسی اناج اور کھاد کو پسماندہ ممالک تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔

صدر ایردوان نے یہ بات قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والے چھٹے سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں کہی۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم ترقی یافتہ ممالک کی بجائے غریب ممالک پر توجہ دیں۔

ترکیہ، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین نے 22 جولائی کو استنبول میں یوکرین کے بحیرہ اسود کی تین بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جو فروری میں روس-یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد روک دیا گیا تھا۔

ترک صدر نے کہا کہ امید ہے کہ وہ ازبکستان کے سمرقند میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے موقع پر پوٹن سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے پاس سمرقند میں دوبارہ ملنے کا موقع ہے، اگر آپ بھی آئیں تو ہم وہاں دوبارہ مل سکیں گے۔”

سمرقند نومبر میں ترک ریاستوں کی تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

Read Previous

ارطغرل کے مزار پر حاضری

Read Next

استنبول: بیوٹی کیئر اور کاسمیٹکس نمائش میں 14پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

Leave a Reply