turky-urdu-logo

ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو کا کراچی میں آغوش ہوم کا دورہ، بزرگوں کی دیکھ بھال پر خراجِ تحسین پیش کیا

کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو نے کلفٹن میں آغوش ہوم کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے بزرگوں اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آغوش ہوم کا دورہ کر کے مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ دیکھ کر دل کو سکون ملا کہ ہمارے بزرگوں کو یہاں پر مخلصانہ اور قابلِ احترام خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہمارے بزرگوں کو ایک محفوظ اور پر سکون ماحول فراہم کرنا قابلِ تعریف ہے۔

آغوش ہوم کی انتظامیہ کی مہمان نوازی اور ان کی کوششوں کے لیے ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ یہ ادارہ نہ صرف بزرگوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے، بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کا ایک بہترین نمونہ بھی ہے۔

Read Previous

ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو کا کامسٹیک ہیڈکوارٹر کا دورہ، سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے پر زور

Read Next

سفیر عرفان نذیر اوغلو کی قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین سے ملاقات

Leave a Reply