ترکیہ نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی کے برآمدے میں اسرائیلی انتہا پسندوں کے گھسنے کی شدید مذمت کی اور اسرائیلی حکام سے فوری ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے
ترک وزارت خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکیہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے مسجد اقصی کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی موجودگی کے باوجود انتہا پسندوں نے مسجد اقصی پر دھاوا بولا ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم اسرائیلی حکام سے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ مسجد اقصیٰ کے بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر تقدس اور حیثیت کی خلاف ورزی کرنے والے ان طریقوں کی اجازت نہ دی جائے اور کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔
یہودیوں کے نئے سال کی تعطیل کے موقع پر بنیاد پرست یہودی آباد کاروں نے مسجد کے احاطے پر دھاوا بول دیا جبکہ اسرائیلی پولیس نے اس واقع کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف کاروائی کی