ترک ویمن ٹیم نے تلوار بازی میں طلائی تمغہ جیت لیا

اسپین کے شہر سیگوویا میں ویمن فینسنگ(تلوار بازی) مقابلہ منعقد کیا گیا جہاں دنیا بھر سے خواتین تلوار بازوں نے حصہ لیا ۔

ترکیہ کی جانب سے بھی ترک خاتون کھلاڑی بیگم القایا،داملہ دیمیر کول،نسا نور اربیل اور نیل گُنگور نے مقابلے میں حصہ لیا۔

ترک فیڈریشن کے مطابق مقابلہ بہت سنسنی خیز رہا اور ترک کھلاڑیوں نے
ابتدائی مرحلے میں اسپین کو 40 کے مقابلے میں 45 پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی اور سیمی فائنل میں ترکیہ کا مقابلہ امریکہ سے ہوا جس میں ترک کھلاڑیوں نے امریکہ کو 44 کے مقابلے میں 45 پوانٹس سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔

فائنل میں ترکیہ کا مقابلہ فرانس کی مضبوط ترین ٹیم سے ہوا لیکن ترک کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ فیورٹ ٹیم کو 45 پوائنٹس سے ہراتے ہوئے میچ کو اپنے نام کیا اورترک ویمن ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کر کے فینسنگ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Read Previous

سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر ترکیہ کا جہاز پاکستان پہنچ گیا

Read Next

پاکستانی سفیر کا دی نیشن لائبریری ترکیہ کا دورہ

Leave a Reply