
اٹلی میں ترک طلباء ایسوسی ایشن کے زیراہتمام میلان کیتھیڈرل اور ٹورین کے باہر زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجتی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا۔ طلباء نے ترک پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور زلزلہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعزیت اور زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ترک طلبا٫ نے ترکیہ کے ساتھ ہمدردی اور ان کی امداد کے حوالے سے مختلف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے
طلباء نے شرکا میں اطالوی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کتابچے تقسیم کیے تاکہ ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کے حوالے سے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے
ترک ڈیزاسٹر اینڈ مینجمٹ ایجنسی کے مطابق حالیہ زلزلوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور جبکہ تقریباً 13 ملین لوگ اس زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں
Tags: ترک طلبا ترکیہ زلزلہ