turky-urdu-logo

ترکش سائنس دانوں نے بہرے لوگوں کی آسانی کے لیے سافٹ ویئر تیار کر لیا

دو ترک سائنس دانوں نے ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کر لیا ہے جو بہرے لوگوں  کو علم حاصل کرنے میں نمایاں سہولت فراہم کرے گا۔

وسطی ایسکیسیر صوبے میں عثمانازی یونیورسٹی کے پروفیسرز ، احمد فاروق اسلان اور اوزر سیلک کے ذریعہ تیار کردہ یہ سافٹ ویئر ویب سائٹس ، پی ڈی ایف اور ویڈیو ز کا سائن زبان میں ترجمہ کرے گا۔

اس پروجیکٹ پر کام کا آغاز 2016 میں ہوا جب ان کی مالی اعانت کی درخواست ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقاتی کونسل (ٹی یو بی آئی ٹی اے کے) نے قبول کی تھی۔

پچھلے چار سالوں میں اسلان اور سیلک نے بہروں کی میعار زندگی بہتر بنانے کے لیے  تین مختلف سافٹ وئیر تیار کیے۔

ان سافٹ وئیر میں بہرے لوگوں کے لیے  ویڈیوز ، پی ڈی ایف اور انٹرنیٹ   پر موجود آوا ز والی چیزوں کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیلک  کا کہنا تھا کہ ترکی میں بہرے لوگوں کی آبادی ساڑھے تین لاکھ کے قریب ہے اور یہ تعداد پوری دنیا میں 360 ملین تک پہنچ چکی ہے۔

سیلیک کا مزید کہنا تھا کہ  ترکی میں  آدھے سے زیادہ بہرے لوگوں کو  سمجھنے میں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ترکی زبان اور سائن زبان میں بہت زیادہ فرق ہے ۔ اشاروں کی زبان میں ایک مختلف قسم کی گرائمر استعمال ہوتی ہے ۔ جسکی وجہ سے بہرے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیلیک نے کہا  کہ ہم اب ایک ایسے نئے سافٹ ویئر پر کام کر رہے ہیں جو سائن زبان کو  تحریر میں تبدیل کرئے گا تاکہ بہرے لوگوں کو آسانیاں فراہم کی جا سکیں۔

Read Previous

ترکی کے یزیکی، یورپا لیگ کے پلیر آف دی ویک قرار

Read Next

اسلام دشمنی یورپ کو لے ڈوبے گی، صدر ایردوان

Leave a Reply