
صدر ایردوان پیر کو روس کے شہر سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ صدر ایردوان روسی صدر کی دعوت پر سوچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
ملاقات کے دوران، دونوں رہنما ترکیہ اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا وسیع پیمانے پر جائزہ لیں گے، اور موجودہ عالمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کریں گے۔