
خاتون اول امینہ ایردوان نے استنبول میں لیڈیز مینشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
لیڈیز مینشن میں خواتین محفوظ اور آرام دہ ماحول میں اپنے بچوں کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گی۔
خاتون اول امینہ ایردوان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے یہ مینشن انکی تعلیمی سرگرمیوں کو بہترین طریقے سے مکمل کرنے میں مدد دے گا۔