fbpx
ozIstanbul

ترک صدر ایردوان کا دورہ روس، ایجنڈا میں کیا کیا شامل؟

ترک صدر ایردوان آج  ایک روزہ دورہ پر روس کے شہر سوچی پہنچیں گے ۔ دورے کا مقصد روس  کے صدر  ولادیمیرپیوٹن سے ملاقات اور اہم امور پر بات چیت کر نا ہے ۔

دورے کا مرکزی  ایجنڈا شام میں بڑھتے ہوئے تنازعات ، روس اور شامی فورسز  کی جانب سے ایدلیب میں آپریشن تیز کرنے کے بعد  علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر  غور کرنا   ہے۔

دونوں رہنما  ملاقات کے بعد پریس ریلیز جاری کریں گے جس میں ملاقات  میں ہونے والی گفتگو کے  اہم نکات ہوں گے۔

روس کی جانب سے شام  کے علاقے ایدلیب اور  آفرین میں  فوجی  آپریشن میں تیزی کے بعد درجنوں شہریوں  کی ہلاکت کی خبریں   گردش کر رہی ہیں ۔ تاہم روس کا کہنا  ہے کہ وہ علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ  بنا رہے ہیں۔

اس  سےقبل دونوں رہنماوں کی  ملاقات  مارچ 2020  میں ماسکو میں ہوئی تھی۔ جس میں دونوں فریقین کی جانب سے  جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا ۔ تاہم  معاہدے کے باوجود روس کی جانب سے  فوجی کاروائیاں جاری ہیں جس  کے نتیجے میں   ترک فوج کے اہلکار شہید ہو رہے ہیں ۔

افغانستان ، لیبیا کی صورتحال

صدر ایردوان   اور صدر پیوٹن کی  ملاقات  میں افغانستان میں  طالبان کے قبضے  کے بعد ملک کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں لیبیا میں  رواں سال دسمبر میں متوقع   انتحابات کے حوالے سے بھی  بات چیت کی جائے گی۔

علاقائی  امور کے علاوہ دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات سمیت  مختلف شعبوں میں ممکنہ  تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال   کیا جا ئے گا۔

پچھلا پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی نظر انداز نہیں کی جا سکتی،وزیر خارجہ پاکستان

اگلا پڑھیں

یوٹیوب نے ویکسین مخالف مواد پر پابندی عائد کردی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے