ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو اور ان کے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف نے روس کے سیاحتی شہر سوچی میں ملاقات کی۔
یہ ملاقات روس-ترک تعاون کونسل کے اعلی سطح کے اجلاس سے قبل تقریب کی تیاریوں پر نظر ثانی کی غرض سے کی گئی ملاقات کے دوران بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
کونسل کی صدارت ترک اور روسی صدر کریں گے۔
سیرگئی لاوروف نے زور دے کر کہا کہ کورونا وبا کے باوجود ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے درمیان قریبی رابطہ قائم رہا۔ اس سال دونوں رہنماوں نے تین بار ملاقات کی اس کے علاوہ متعدد بار ٹیلی فونک اور وڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات ہوئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے تعلقات کس قدر گہرے اور مضبوط ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی اجلاس کی تیاری کے علاوہ بحیرہ اسود ، مشرق وسطہ اور قفقاز کے علاقوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کرنے کے خواہشمند ہیں۔
علاوہ ازیں ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک اور روسی صدور کے درمیان بات چیت ، اور ان کے مابین باہمی اعتماد نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی تعلقات بلکہ خطے کے تعلقات کو بھی فروغ دے گا ۔