Turkiya-Logo-top

ترک ہلالِ احمر کی عیدالاضحیٰ گوشت تقسیم مہم 2026 پاکستان میں کامیابی سے مکمل

ترکیہ کے فلاحی ادارے ترک ہلالِ احمر نے پاکستان ہلالِ احمر کے تعاون سے اپنی 2026 کی عیدالاضحیٰ گوشت تقسیم مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔ اس مہم میں متعدد ترک فلاحی تنظیموں اور غیر سرکاری اداروں نے بھی حصہ لیا، جبکہ پاکستان میں ترکیہ کے سفیرعرفان نذیر اوغلو نے خصوصی طور پر اس انسانی ہمدردی پروگرام میں فعال کردار ادا کیا۔

سفیر عرفان نذیر اوغلو نے مہم کی نگرانی، ادارہ جاتی رابطوں اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کے باعث امدادی سرگرمیوں کو زیادہ منظم اور مؤثر انداز میں مکمل کیا گیا۔

مہم کے دوران پاکستان کے مختلف شہروں اور دور دراز علاقوں میں ہزاروں مستحق خاندانوں کو قربانی کا گوشت فراہم کیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے دیہی اور پسماندہ علاقوں تک رسائی یقینی بنائی تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد اس فلاحی اقدام سے مستفید ہو سکیں۔

ترک ہلالِ احمر کے مطابق یہ مہم ترکیہ اور پاکستان کے درمیان انسانی ہمدردی، بھائی چارے اور اعتماد پر مبنی تعلقات کی ایک مضبوط مثال ہے۔

پاکستان ہلالِ احمر نے ترک ادارے اور سفیر کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشترکہ کوشش کے ذریعے ہزاروں خاندانوں تک بروقت امداد پہنچانا ممکن ہوا، جو دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

فلاحی اداروں کے مطابق اس سال کی مہم میں شفافیت، منظم تقسیم اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ قریبی رابطے کو خصوصی طور پر یقینی بنایا گیا۔

ترک ہلالِ احمر نے مستقبل میں بھی پاکستان سمیت مختلف ممالک میں فلاحی منصوبے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، تاکہ ضرورت مند افراد تک انسانی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

یہ مہم ترکیہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے انسانی، سماجی اور فلاحی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم کڑی قرار دی جا رہی ہے۔

Read Previous

پاکستان میں ترکیہ کے اجتماعی قربانی پروگرام کے تحت 5 ہزار گائیں قربان، 10 لاکھ افراد کے دسترخوان آباد

Read Next

ایران ڈیل پر ٹرمپ کا ایک اور یو ٹرن! ایران کو مزئد سخت شرائط پر مبنی نئی تجاویز بھجوا دیں

Leave a Reply