
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں اپنے سرکاری دورہ پر آئے ہوئے آذربائیجانی ہم منصب الہام علیوف کا خیرمقدم کیا۔
صدر ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں ایک باضابطہ استقبالیہ تقریب کے ساتھ علی یوف کا استقبال کیا۔
ون آن ون ملاقات کے بعدصدر ایردوان اور الہام علی یوف بین وفود کی بات چیت کی صدارت کریں گے اور ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کریں گے۔
ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریق دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ موجودہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
علی یوف ترک صدر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر اتوار کی شام دیر گئے ترکیہ پہنچے۔
اس ماہ کے شروع میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد علی یوف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
Tags: آذربائیجان ترکیہ