turky-urdu-logo

صدر ایردوان اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے قطر جائیں گے

صدر ایردوان اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے دو روزہ دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوں گے۔

صدر ایردوان  اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ترکیہ-قطر سپریم اسٹریٹجک کمیٹی کے نویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

اجلاس میں ترکیہ اور قطر کے تعلقات کا تمام پہلوؤں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

توقع ہے کہ دونوں رہنما غزہ پر اسرائیلی حملوں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر ایردوان منگل کو خلیج تعاون کونسل کے 44ویں سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

مختلف دوطرفہ معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

پاک ترک معارف انٹر نیشنل سکول میں سندھی کلچرل ڈے کا انعقاد

Read Next

حکومت پنجاب کے نئے قائم کردہ فیسیلیٹیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب،ترک قونصل جنرل لاہور کی شرکت

Leave a Reply