TurkiyaLogo-159

صدر ایردوان اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں شمالی قبرص، آذربائیجان کا دورہ کریں گے

صدر ایردعوان  اپنی مدت کے پہلے غیر ملکی دورے ترک جمہوریہ شمالی قبرص (TRNC) اور آذربائیجان  کے کریں گے، جو ترک رہنماؤں کی روایت رہی ہے۔

پیر کو، صدر ایردوان TRNC جائیں گے، جہاں وہ صدر ایرسن تاتار اور وزیر اعظم اونال استنیل سے ملاقات کریں گے۔

توقع ہے کہ وہ مشرقی بحیرہ روم میں ہونے والی پیش رفت اور قبرص کے مسئلے پر مستقبل کے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ملاقاتوں کے بعد صدر ایردوان اور تاتار ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کریں گے۔

صدر ایردوان اگلے روز آذربائیجان کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر الہام علی یوف سے ملاقات کریں گے۔

وہ اورعلی یوف دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سرکاری نتائج کے مطابق،صدر ایردوان  نے 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں 52.18 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ اپوزیشن کے امیدوار کمال کلچدار اولو نے 47.82 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

دارالحکومت انقرہ میں حلف برداری اور افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد صدر ایردوان نے 3 جون کو اپنی نئی کابینہ کی نقاب کشائی کی۔

Alkhidmat

Read Previous

انقرہ: راکٹ فیکٹری میں دھماکہ،5 مزدور جاں بحق

Read Next

ایرکان ترکیہ کے مرکزی بینک کی پہلی خاتون گورنر بن گئیں

Leave a Reply