turky-urdu-logo

ہمارے غم میں شریک ہونے پر تمام دوست ممالک کا شکر گزار ہوں ، صد ایردوان

ترک صدر ایردوان نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شمالی ترکیہ میں کان میں ہونے والے دھماکے کے بعد تعزیت کا اظہار کیا جس میں کم از کم 41 افراد ہلاک ہوئے۔

صدر ایردوان نے ٹو ئٹر پر کہا کہ ترک قوم کی طرف سے، میں تمام دوست ممالک، ان کے عوام اور بین الاقوامی تنظیموں کا ہمارے غم میں شریک ہونے اور اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے ان اداروں اور ممالک کے جھنڈوں کے ساتھ ایک گرافک بھی شیئر کیا جنہوں نے بارتن صوبے کے قصبے اماسرہ میں ہونے والے دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

کم از کم 110 کان کن شفٹ میں کام کر رہے تھے جب جمعہ کی شام کو دھماکہ ہوا۔

وزیر توانائی فتح دونمیز کے مطابق، ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ فائرڈیمپ کی وجہ سے ہوا، جو کہ کانوں میں آتش گیر گیسوں کا ایک دھماکہ خیز مرکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی کارکنوں کے ساتھ ساتھ اپنی جانیں گنوانے والوں کے لواحقین کی فوری مدد کی جائے گی۔

Read Previous

انقرہ میں ایک دن

Read Next

جرمنی میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان

Leave a Reply