turky-urdu-logo

صدر ایردوان اور اسپین کے وزیر اعظم کی بذریعہ وڈیو لنک ملاقات

ترک مواصلاتی دفتر کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان اور اسپین کے وزیر اعظم نے بذریعہ وڈیو لنک ملاقات کی۔

مواصلاتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلانیہ کے مطابق پیڈرو سانچیز سے ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے یقین دہانی کروائی کہ ترکی وبا کے خلاف جنگ میں اسپین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ایردوان اور پیڈرو نے خطے میں ہونے والی پیش رفت اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران ایردوان کے ہمراہ وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو اور دفائی سربراہ ہولوس آکار بھی موجود تھے۔

Read Previous

پاکستان کے خلاف 6 ارب ڈالر جرمانے کے خلاف حکم امتناعی ایک بڑا ریلیف ہے؛ عاصم سلیم باجوہ

Read Next

فرانسیسی صدر میکرون جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں، ترک وزیر دفاع

Leave a Reply